Follw Us on:

حافظ نعیم الرحمان کا لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون: ’ بلوچستان حق دو لانگ مارچ کے شرکاء پرامن ہیں، اسلام آباد جانا حق ہے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hafiz naeem ur rehman
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے عوام کو تحفظ دینے میں مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔ (تصویر: جیو نیوز)

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان حق دو لانگ مارچ کے شرکاء پرامن ہیں ،انہیں اسلام آباد جانے کا حق ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پشاور میں امن جرگہ پروگرام سے فارغ ہو کر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  بلوچستان حق دو لانگ مارچ کے شرکاء کی قیادت کرینگے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی ایئر پورٹ سے لیاقت بلوچ سے فون پربات کی ہے، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ منصورہ کا محاصرہ غیرآئینی، غیرجمہوری اور تمام سیاسی حقوق چھیننے کے مترادف ہے۔ 

پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد ہمارا سیاسی و آئینی حق ہے۔ حکومت نے اپنا طرز عمل نہ بدلا تو ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی۔

حق دو بلوچستان لانگ مارچ، کب کیا ہوا؟

یاد رہے کہ “حق دو بلوچستان مارچ” کا آغاز جماعت اسلامی کی قیادت میں بلوچستان سے کیا گیا تھا جس کا مقصد بلوچستان کے عوام کو بنیادی حقوق  وسائل پر اختیار اور گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا لاہور پہنچا ہے جہاں ان کا  بھرپور استقبال کی تیاریاں کیں۔


اس مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان کر رہے ہیں اور اسے بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جدوجہد کا ایک اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مذاکرات کے دوران مطالبات پر حکومتی مؤقف اور مارچ کی قیادت کے مؤقف میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی جس کے باعث شرکاء آج لاہور میں ہی قیام کریں گے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس