Follw Us on:

امریکی صدر کا روس سے اسلحہ اور انرجی خریدنے پرانڈیا پر 25 فیصد ٹیرف اور پینلٹی لاگو کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump's unapologetic
انڈیا نے ہمیشہ روس سے بڑی مقدار میں دفاعی ساز و سامان خریدا ہے۔ (تصویر: لی مونڈ)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے اسلحہ اور انرجی خریدنا پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ انڈیا کو روس سے توانائی اور اسلحہ خریدنے پر اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرچہ انڈیا ہمارا دوست ہے، مگر ان کے تجارتی نرخ دنیا میں سب سے زیادہ ہیں اور وہ سب سے زیادہ سخت اور ناقابلِ برداشت غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں بھی کھڑی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا نے ہمیشہ روس سے بڑی مقدار میں دفاعی ساز و سامان خریدا ہے اور چین کے ساتھ روس کا سب سے بڑا خریدار بھی ہے، ایسے وقت میں جب دنیا چاہتی ہے کہ روس یوکرین میں قتل و غارت بند کرے، یہ سب باتیں قابلِ قبول نہیں ہیں۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ انڈیا کو یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، ساتھ ہی روس سے توانائی و ہتھیاروں کی خریداری پر اضافی جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔

Trump admin orders social media vetting
انڈیا کو یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا۔ (فوٹو: دی کوریا ہیرالڈ)

خیال رہے کہ اس سے قبل دو اپریل کو “یومِ آزادی” کی کانفرنس میں ٹرمپ نے انڈیا پر 26 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ دیا تھا، تاہم اب یہ شرح 1 فیصد کم کر کے 25 فیصد کر دی گئی ہے۔

امریکی سیکریٹری کامرس ہاورڈ لٹنک نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ تمام نئے تجارتی ٹیکسز یکم اگست 2025 سے مؤثر ہوں گے اور ان پر کوئی تاخیر یا توسیع نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ انڈیا اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر بات چیت تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ امریکا میں معاہدے کے اشارے دیے گئے تھے، لیکن پانچ مذاکراتی دور گزرنے کے باوجود کوئی عبوری معاہدہ طے نہ پا سکا۔ اب چھٹا دور اگست کے آخر میں انڈیا میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: شرح سود بدستور 11 فیصد، مہنگائی بڑھنے کا خطرہ: کیا اسٹیٹ بینک کا فیصلہ عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالے گا؟

گزشتہ روز ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ چونکہ معاہدہ طے نہیں پایا، اس لیے انڈیا پر 20 سے 25 فیصد ٹیرف لگایا جا سکتا ہے۔ رائٹرز کے مطابق انڈین حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا کی جانب سے لگائے جانے والے یہ محصولات وقتی ہوں گے اور موسمِ خزاں تک کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ بارہا انڈیا پر زور دے چکے ہیں کہ وہ امریکی مصنوعات کے لیے اپنی مارکیٹ کھولے، مگر زرعی اور ڈیری سیکٹرز کے حوالے سے انڈیا کا مؤقف سخت ہے اور وہ ان شعبوں کو کھولنے پر رضامند نہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس