Follw Us on:

برطانیہ میں 82 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ’فلورس‘ نامی طوفان کی تباہی: ہوائی، زمینی اور بحری سفر معطل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Uk storm,
حکام کے مطابق طوفان نے "غیر معمولی" صورتحال پیدا کی جس کے باعث ریلوے لائنوں پر درخت اور ملبہ گرنے کے متعدد واقعات پیش آئے۔ (فوٹو؛ بی بی سی)

اسکاٹ لینڈ سمیت برطانیہ کے مختلف حصوں میں طوفان “فلورس” کی تباہ کاریوں کے بعد منگل کو بھی سفری نظام میں شدید خلل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پیر کی شب اسکاٹ لینڈ میں 43 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی جبکہ ہوائی، زمینی اور بحری سفری سہولیات معطل رہیں۔

طوفانی ہواؤں کی رفتار بعض مقامات پر 82 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، جب کہ بلند پہاڑی علاقوں میں جھکڑوں کی شدت 100 میل فی گھنٹہ سے بھی تجاوز کر گئی۔

حکام کے مطابق طوفان نے “غیر معمولی” صورتحال پیدا کی جس کے باعث ریلوے لائنوں پر درخت اور ملبہ گرنے کے متعدد واقعات پیش آئے۔

نیٹ ورک ریل اسکاٹ لینڈ کے مطابق امدادی ٹیمیں راستوں سے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے پوری رات سرگرم عمل رہیں، تاہم منگل کی صبح تک مکمل بحالی ممکن نہیں۔ طوفان کے باعث ایڈنبرا ملٹری ٹیٹو اور نارتھ بیریک میں “فرنج بائی دی سی” جیسے اہم ایونٹس منسوخ کر دیے گئے۔

Uk storm
منگل کو ہوائیں نسبتاً کمزور ہوں گی تاہم شمالی اور مرکزی علاقوں میں بارش اور ہوائیں جاری رہنے کا امکان ہے۔ (فوٹو: بی بی سی)

نیشنل ویدر سروس کی جانب سے اسکاٹ لینڈ کے بیشتر علاقوں میں رات 11 بجے تک اور شمالی انگلینڈ، شمالی ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں بھی وارننگ جاری کی گئی۔

منگل کو ہوائیں نسبتاً کمزور ہوں گی تاہم شمالی اور مرکزی علاقوں میں بارش اور ہوائیں جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسکاٹش فیری آپریٹر کیل میک نے اپنی بیشتر سروسز معطل کر دی ہیں جبکہ شمالی آئرلینڈ میں متعدد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ شاہراہوں پر ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بند رہا اور شہریوں کو خطرناک راستوں سے اجتناب کی ہدایت دی گئی۔

پوسٹل سروس متاثر ہونے کے باعث اسکاٹ لینڈ میں طلبہ کو ایس کیو اے امتحانی نتائج کے لیے ایک روز تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اسکاٹش ہوم افیئرز سیکرٹری اینجلا کانسٹینس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بزرگ اور کمزور ہمسایوں کی خیریت دریافت کریں اور سفر کرتے وقت سردیوں کی تیاری کے ساتھ نکلیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اگست میں طوفان غیر معمولی نہیں، اور گزشتہ پانچ سالوں میں پانچ طوفان آ چکے ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جنگلات، ساحلی علاقوں اور کھلے میدانوں سے دور رہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس