نیشنل الیکٹر ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.89روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کم کی گئی ہے۔ مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مدمیں کمی کی گئی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔
نیپرا نے بتایا کہ بجلی صارفین کو کمی کا55 ارب87 کروڑ40 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ اس کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت کا صوبہ بھر میں 31 اگست تک انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ
یاد رہے کہ نیپرا کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی اور نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 4 اگست کوسماعت کرنے کے بعد بجلی 1.89 روپے سستی کر دی۔