ذرائع کے مطابق خطے میں کشیدگی کم ہونے اور اہم ممالک کے درمیان جنگ بندی جیسے اقدامات سامنے آنے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 19 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت گھٹ کر 90 ڈالر فی بیرل کی سطح تک آ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے باعث عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، جس کا مثبت اثر دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں پر بھی پڑا ہے جہاں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کاروباری حلقوں نے بھی ممکنہ بڑے تصادم کے خطرات کم ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسے عالمی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریكا و ایران اتحادیوں سمیت جنگ بندی پر متفق، اطلاق لبنان سمیت ہر جگہ فوری طور پر ہوگا: شہباز شریف

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی رابطوں کے نتیجے میں عارضی جنگ بندی جیسے اقدامات ممکن ہوئے ہیں، جس سے اہم تجارتی راستوں پر نقل و حمل بھی محفوظ بنائی جا رہی ہے۔