Follw Us on:

سندھ میں خواتین کے لیے پہلی ’موٹر سائیکل ایمبولینس سروس‘ کا آغاز ہوگیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Bike
سندھ نے پہلی بار خواتین کے لیے موٹر سائیکل ایمبولینس ریسپانڈرز متعارف کروا دیے ہیں۔ (تصویر: العربیہ)

سندھ نے پہلی بار خواتین کے لیے موٹر سائیکل ایمبولینس ریسپانڈرز متعارف کروا دیے ہیں تاکہ شہری علاقوں میں ایمرجنسی میڈیکل کیئر کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ اقدام سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز ایس آئی ایچ ایس 1122 کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے تحت کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں اس سہولت کو اس سہ ماہی کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔

خواتین ریسپانڈرز 150 سی سی کی موٹر سائیکلوں پر سوار ہوں گی جن میں طبی سامان اور مواصلاتی آلات موجود ہوں گے۔ ان کا مقصد جہاں عام ایمبولینسوں کو راستے کی رکاوٹوں یا رش کی وجہ سے تاخیر کا سامنا ہوتا ہے وہاں تیز تر رسائی فراہم کرنا ہے۔

Sindh
یہ اقدام سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز ایس آئی ایچ ایس 1122 کی جانب سے کیا گیا ہے۔ (تصویر: ایکسپریس)

 یہ خواتین ریسپانڈرز مرد و خواتین پر مشتمل ٹیموں کا حصہ ہوں گی اور یہ صوبے کے بڑھتے ہوئے 1122 ایمرجنسی نیٹ ورک کا حصہ بنیں گی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف ایمرجنسی رسپانس میں تیزی آئے گی بلکہ اہم عوامی خدمات میں خواتین کی نمائندگی بھی بڑھے گی۔ اس سے قبل دیہی اضلاع میں خواتین کو ایمبولینس ڈرائیورز کی حیثیت سے مقرر کرنے کے اقدامات کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سے بچنےکیلئے ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی، بلوم برگ

اس حوالے سے ایس آئی ایچ ایس 1122 کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ قدم ایمرجنسی خدمات میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک اور اہم قدم ہے۔ اس اقدام سے شہری علاقوں میں فوری طبی امداد کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

حکومتی اداروں کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں اس پروگرام کو صوبے کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا تاکہ ہر شہری کو فوری طبی امداد مل سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس