Follw Us on:

20 برس بعد پاکستانی وزیراعظم کا جاپان کا دورہ، ’ملاقاتیں نئے باب کا آغاز کریں گی‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shahbaz sharif
دورے کے دوران متعدد اہم معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں طے پانے کا امکان ہے۔ (فوٹو: بزنس ریکارڈر)

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاپان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جو حکومتِ جاپان کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے۔

یہ 20 برس بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا پہلا جاپانی دورہ ہوگا۔ آخری بار 2005 میں اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز نے جاپان کا دورہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر جاپان کی جانب سے پاکستان کے لیے بڑے معاشی اور تجارتی پیکج کا اعلان متوقع ہے، جس میں سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور برآمدات کے فروغ سے متعلق منصوبے شامل ہوں گے۔

دورے کے دوران متعدد اہم معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں طے پانے کا امکان ہے، جنہیں دونوں ممالک کے تعلقات میں سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

جاپانی سفیر اکاماتسو شُوئچی نے اس دورے کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاپان، پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور یہ ملاقاتیں تعلقات میں نئے باب کا آغاز کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’نوبیل انعام کی کوششیں یا حقیقی امن‘، ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا، پاکستان کا خیر مقدم

وزیراعظم شہباز شریف جاپانی وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور امید ہے کہ یہ دورہ حکومتی سطح کے ساتھ عوامی، کاروباری اور تعلیمی شعبوں میں بھی تعاون کے نئے دروازے کھولے گا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 17 اگست کو پانچ روزہ سرکاری دورے پر جاپان جائیں گی، جہاں وہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب اور جاپانی حکومتی شخصیات و بزنس لیڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔

ان کا مقصد پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع متعارف کرانا اور تجارت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس