Follw Us on:

سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی: ’مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے‘

اظہر تھراج
اظہر تھراج
Speaker na ayaz sadiq

قو می اسمبلی کے اجلاس میں مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے اراکین خطاب کیا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کل بھارت میں راہول گاندھی گرفتار ہوئے لیکن اُن کا کوئی پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوا، مجھے کسی گرینڈ جرگہ جُرگہ کی سمجھ نہیں آتی، میرا گرینڈ جرگہ یہ ایوان ہے۔

سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیرقانون اعظم تارڑ اور نوید قمر کو اپوزیشن سے بات کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوں گے، مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

دوسری جانب حریک انصاف کے ارکان نے پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر احتجاج کیا، 9 مئی کے مقدمات میں سزا پانے والے رہنمائوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان سے محبت ہمیں سب سے زیادہ ہے ، ہمیں کسی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں۔

ہم جشن آزادی منائیں گے، اس عہد کے ساتھ منائیں گے کہ یہ پاکستان قائداعظم کا پاکستان بنے اور عوام کو حقیقی آزادی ملے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کل بھی اسمبلی کا بائیکاٹ کریں گے، عمران خان سے خاندان کی ملاقاتیں کروائی جائیں اور ذاتی معالج کو رسائی دی جائے۔

Author

اظہر تھراج

اظہر تھراج

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس