Follw Us on:

ٹرمپ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے سب سے زیادہ ٹیرف انڈیا پر لگائے، بلاول بھٹو زرداری

مادھو لعل
مادھو لعل
Bilawal bhutto
ہمارا فرض ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں۔ (فوٹو: پاکستان پیپلز پارٹی)

سابق وزیرِ خارجہ و پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیرف انڈیا پر لگانے پر ٹرمپ کے شکرگزار ہیں،  پاکستان نے انڈیا کو ایسی شکست دی کہ ان کے اب تک ہوش ٹھکانے نہیں آئے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے، حیدرآباد شہر میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، رنگ روڈ مکمل ہونے سے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔ رنگ روڈ پورے حیدر آباد کو آپس میں ملائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم کی بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد اس کا افتتاح کیا، ہمارا فرض ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں۔ آئینی ترمیم سیاسی اتفاقِ رائے سے لائی گئی۔ آئینی بنچوں کا قیام ہماری دیرینہ خواہش تھی۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم بڑی کامیابی ہے، 27ویں آئینی ترمیم کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ وزیرِاعظم یا کسی اور حکومتی ذمہ دار نے 27ویں ترمیم بارے ہم سے کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے انڈیا کا ساتھ دیا، جنگ میں شکست کے بعد سے انڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ امریکا نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کیا، یہ بڑی کامیابی ہے۔ کوشش ہے کہ اقوامِ متحدہ سے بھی ان تنظیموں پر پابندی لگے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  نے واضح کیا ہے کہ متحد ہوکر مودی کی آبی جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ انڈیا کو سندھ طاس معاہدے کے مطابق پاکستان کا حق دینا پڑے گا۔

Bilawal bhutto ii
پاکستان کے نوجوانون نے جنگ میں فتح دلائی۔ (فوٹو: پاکستان پیپلز پارٹی)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی، پی ٹی آئی اداروں پر حملہ آور بھی ہوئی۔ نو مئی کو  سیاستدان اپنے دائرے میں نہیں رہے، انہیں اپنے دائرے میں رہنا چاہیے تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ قائدِعوام کا روٹی، کپڑا اور مکان کا وعدہ ہم پورا کررہے ہیں، ہم 21 لاکھ گھر بنا کر مالکانہ حقوق بھی دے رہے ہیں۔ سندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبہ کرپشن سے پاک شفاف منصوبہ ہے۔ ہاؤسنگ  منصوبے پر غیر ملکی تنظیمیں، مقامی این جی اوز کام کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ٹیرف انڈیا پر لگانے پر ٹرمپ کے شکرگزار ہیں، پاکستان نے انڈیا کو ایسی شکست دی کہ ان کے اب تک ہوش ٹھکانے نہیں آئے۔ انڈیا اتنا کنفیوژ ہے کہ ابھی تک اپنے جہاز  نہیں بھول پارہا۔

مزید پڑھیں: اگر کرپشن پر سزا دی جانے لگی تو زرداری، نواز اور شہباز شریف کہاں جائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

سابق وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ انڈیا دھمکی دے رہا ہے کہ ہمارا پانی روکے گا، سندھو پر ڈیم بنائے گا۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کا معاملہ پوری دنیا میں اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانون نے جنگ میں فتح دلائی۔ ہم نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی آواز کو ہر فورم پر بلند کرنے کے لیے ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔  میں امریکا، برطانیہ، یورپ بھی گیا اور پاکستان کا کیس اٹھایا۔ یورپی یونین بھی کہہ رہا ہے کہ انڈیا پر مزید پابندیاں لگائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب ضرورت سے زیادہ پانی ہوتو وہ ممالک بڑے بڑے ڈیم بناتے ہیں، پاکستان میں ضرورت سے زیادہ پانی نہیں اس لیے ماڈرن ٹیکنالوجی پر جانا پڑے گا۔ ہمیں اپنے نظام مین جدید طور طریقے اپنا کر پانی کا صحیح استعمال کرنا ہوگا۔ جدید طور طریقے انڈیا کو جواب دینے کے لیے نہیں بلکہ اپنی کمی کو پورا کرنے کے لیے اپنانا ہوں گے۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس