Follw Us on:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی حالیہ شان دار کارکردگی، وجوہات کیا ہیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Stock exchange
تنویر ملک کا کہنا ہے کہ اس وقت کارپوریٹ ارننگ سیزن عروج پر ہے۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس وقت اپنی شاندار کارکردگی سے نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہے اور ماہرین کے مطابق کارکردگی کے اعتبار سے یہ دنیا کی تیسری بڑی ایکسچینج بن چکی ہے، جو چند روز میں ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کا ریکارڈ بنانے کے قریب ہے۔

سینیئر صحافی تنویر ملک کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ کارپوریٹ ارننگ سیزن ہے، جس دوران لسٹڈ کمپنیاں اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کر رہی ہیں۔

ان نتائج میں نمایاں منافع نظر آ رہا ہے اور شیئر ہولڈرز کو ڈیویڈنڈ بھی دیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں پاکستان آئل نے بھی منافع کا اعلان کیا اور اپنے سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچایا۔

تنویر ملک کا کہنا ہے کہ اس وقت کارپوریٹ ارننگ سیزن عروج پر ہے۔ اس کے ساتھ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ بھی حتمی مراحل میں ہے، جبکہ مقامی سرویز میں کاروباری اعتماد میں اضافے کی نشاندہی ہوئی ہے۔

معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں اور مارکیٹ کا مومنٹم جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ اس وقت کوئی منفی پہلو یا نظام کو خطرہ درپیش نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل یہ مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار دی گئی تھی۔

Pakistan stocks crashed
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیلسٹڈ کمپنیوں کے منافع اور بہترین ڈیویڈنڈ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہے ہیں۔ (تصویر؛ گڈ ریٹرنز)

سینیئر صحافی حمزہ گیلانی کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور مسلسل ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس میں ایک اہم کردار آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے امریکا کے دوسرے کامیاب دورے اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کے اس بیان کا ہے کہ جلد امریکا سے پاکستان میں سرمایہ کاری آئے گی۔

لسٹڈ کمپنیوں کے منافع اور بہترین ڈیویڈنڈ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہے ہیں، جس سے مارکیٹ کا حجم بڑھ رہا ہے۔

اس وقت 100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار کی حد عبور کر چکا ہے اور 1 لاکھ 47 ہزار 900 کا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے، جبکہ جلد ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کی معاشی ترقی کے لیے خواتین ہماری افرادی قوت کا حصہ ہیں، شہباز شریف

صرف موجودہ کاروباری ہفتے میں مارکیٹ 6 ہزار 500 پوائنٹس بڑھ چکی ہے اور عالمی جریدوں کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس وقت دنیا کی تیسری بہترین کارکردگی دکھانے والی ایکسچینج ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس