Follw Us on:

آسٹریلیا: فلسطین کی حمایت میں بڑے پیمانے پر ریلیاں، ’غزہ میں جاری نسل کشی کا خاتمہ کیا جائے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Israel
آسٹریلوی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلی ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں فلسطین کے حق میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں، جن میں غزہ میں جاری نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

فلسطین ایکشن گروپ کے مطابق اتوار کے روز ملک بھر میں 40 سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں، جن میں مجموعی طور پر تقریباً تین لاکھ 50 ہزار افراد نے شرکت کی۔

سب سے بڑی ریلیاں سڈنی، برسبین اور میلبورن میں نکالی گئیں۔ برسبین میں مظاہرین کی تعداد گروپ کے مطابق 50 ہزار رہی، تاہم پولیس نے یہ تعداد 10 ہزار کے قریب بتائی۔ سڈنی اور میلبورن میں مظاہرین کی تعداد سے متعلق پولیس نے کوئی تخمینہ جاری نہیں کیا۔

سڈنی میں ریلی کے منتظم جوش لیس نے کہا کہ آسٹریلوی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر اس لیے نکلی ہے تاکہ غزہ میں جاری نسل کشی کا خاتمہ اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔ مظاہرین نے “فری، فری فلسطین” کے نعرے بھی لگائے اور فلسطینی پرچم لہرائے۔

دوسری جانب آسٹریلوی یہودی کمیونٹی کے نمائندہ ادارے ایگزیکٹو کونسل آف آسٹریلین جیوری کے شریک سی ای او ایلکس ریوچن نے عالمی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہروں کو “غیر محفوظ ماحول پیدا کرنے والا عمل” قرار دیا۔

Protest in austrilia
غزہ میں جاری نسل کشی کا خاتمہ کیا جائے۔ (فوٹو: رائٹرز)

واضح رہے کہ یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے ہیں، جب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز پر ان کی حکومت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان پر تنقید میں شدت اختیار کر لی ہے۔

آسٹریلیا اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب البانیز کی لیبر حکومت نے رواں ماہ فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا، جو کہ فرانس، برطانیہ اور کینیڈا جیسے ممالک کے اقدامات کی پیروی تھی۔

11 اگست کو سڈنی کے مشہور ہاربر برج پر بھی ہزاروں افراد نے مارچ کیا تھا، جس میں غزہ میں امن اور امدادی سامان کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بدتمیزی یا روایتی طور طریقوں کی تبدیلی، جنریشن زی تنازعات کا شکار کیوں ہوگئی ہے؟

یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کیے گئے، جس کے جواب میں اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کرنا شروع کردی۔ اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو نشانہ بنایا۔

فلسطین کے ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں اب تک 60 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں کثیر تعداد میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیمیں شدید غذائی قلت کے باعث بھوک اور قحط کی صورتحال پر خبردار کر رہی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس