Follw Us on:

’کسی بھی وقت‘ گڈو بیراج پر انتہائی اونچےدرجے کا سیلابی ریلا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Murad ali shah
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 4 ستمبر کی صبح معلوم ہوسکےگا کہ پنجند پر کتنا پانی پہنچا ہے۔ (فوٹو: ایکس)

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو کسی بھی وقت گڈو بیراج پر انتہائی اونچےدرجے کاریلا ہوگا۔

کراچی میں پریس بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ کتنا پانی آئے گا، این ڈی ایم اے نے کہاہےکہ 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہوگا جب کہ 9 لاکھ کیوسک سے اوپر پانی کو سپر فلڈ کی کیٹیگری میں رکھا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بیراج اور بند محفوظ رکھنے ہیں، اس طرح کے سیلاب میں بند لیک کرجاتے ہیں تاہم محکمہ انہار پُراعتماد ہیں کہ پانی کو بیراجوں سے گزار لیں گے، ساڑھے 5 لاکھ کیوسک پانی ہم چند روز پہلے گڈو بیراج سے گزار چکے ہیں۔

Flood ii
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گڈو اور سکھر بیراج کا جائزہ لیا، رائٹ بینک پر بندوں میں 5 یا 6 پوائنٹس پر بریچ کا خدشہ ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گڈو اور سکھر بیراج کا جائزہ لیا، رائٹ بینک پر بندوں میں 5 یا 6 پوائنٹس پر بریچ کا خدشہ ہے، لیفٹ بینک پر شینک بند تشویشناک ہوتا ہے، 5 سے 7 لاکھ کیوسک پانی میں کتنےگاؤں متاثر ہوں گے ڈیٹا موجود ہے۔

مزید جانیں: پنجاب اور سندھ میں سیلابی صورتحال، 20 لاکھ لوگ متاثر

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کی تیاری کررکھی ہے، پاکستان آرمی اور نیوی سے مدد مانگی ہوئی ہے، نیوی کی کشتیاں بھی موجود ہیں، محکمہ ہیلتھ کو وہاں پر تعینات کردیا ہے اورکیمپس لگے ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 4 ستمبر کی صبح معلوم ہوسکےگا کہ پنجند پر کتنا پانی پہنچا ہے جب کہ 6 ستمبر کو کسی وقت بھی گڈو بیراج پر انتہائی اونچےدرجے کاریلا ہوگا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس