Follw Us on:

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی اور روسی صدر سے ملاقاتیں، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shahbaz sharif putin
وزیراعظم کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک روس تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ولادیمیر پیوٹن نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ روسی صدر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں اور روس ان تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے اور روس کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔

ملاقات کے دوران ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔

اس سے قبل تیانجن میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اس کے علاوہ صدر بیلاروس الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترک صدر رجب طیب ایردوان اور تاجکستان کے صدر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعظم نے ترکمانستان، کرغستان اور مالدیپ کے صدور سے بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے غیر رسمی ملاقات بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین عظیم دوست ہیں جو ہر امتحان میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک منصوبوں کو صدر شی جن پنگ کی مثالی قیادت کا عملی ثبوت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام چین کے ساتھ دوستی کو دل سے پسند کرتے ہیں۔

وزیراعظم کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔

بیجنگ میں اپنے قیام کے دوران وہ عالمی فاشزم کے خلاف جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس میں موجود ہونا ان کے لیے باعثِ خوشی ہے اور انہوں نے چینی صدر کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے ازبکستان اور کرغزستان کو ان کے قومی دن پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایس سی او پاکستان کے اس عزم کی نمائندگی کرتا ہے جو علاقائی تعاون اور انضمام سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا جس کے تحت چین نے ایس سی او کی کامیاب صدارت کی۔

وزیراعظم نے چین کے عالمی اقدامات خصوصاً بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو سراہا اور کہا کہ سی پیک اس کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، جس سے خطے کے تمام ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس