Follw Us on:

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Earthquack
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ (فوٹو: فائل)

وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، عوام خوف کے عالم میں گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 9 بج کر 56 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے، جس کی شدت 5.9 اور گہرائی 111 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہِ ہندوکش میں تھا۔

پاکستان میں پشاور، مانسہرہ، ہنگو، ایبٹ آباد، سوات، اٹک، مالاکنڈ، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، مہمند، شبقدر، چارسدہ اور پاراچنار بھی زلزلے کی زد میں آئے۔ پنجاب کے شہروں ملتان، راولپنڈی، اٹک، میانوالی، چکوال، تلہ گنگ اور کلرکہار میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق نوشہرہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، تاہم اب تک ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو کسی قسم کی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی، عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

پشاور، ہنگو، ٹانک، بونیر اور رستم سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مختلف اضلاع سے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، جب کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے بھی رابطہ جاری ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس