Follw Us on:

آٹے اور چینی کے بحران کا ذمہ دار کون؟ جماعت اسلامی کا وزیر اعلٰی پنجاب سے سوال

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (2) (27)
جماعت اسلامی لاہور کے کنوئنیر پبلک ایڈ کمیٹی قیصر شریف نے ردعمل دیتے ہوئے حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ (تصویر: بی بی سی)

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ روٹی کی قیمت 14 روپے اور 20 کلو آٹے کی قیمت 1810 روپے سے نہیں بڑھنی چاہیے۔

اس بیان پر جماعت اسلامی لاہور کے کنوئنیر پبلک ایڈ کمیٹی قیصر شریف نے ردعمل دیتے ہوئے حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

قیصر شریف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹا مافیا کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچانے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ پنجاب حکومت کو اس بات کا جواب دینا چاہیے کہ اگر آٹا مافیا کی سرپرستی پنجاب حکومت نہیں کر رہی تو پھر یہ کس کی ذمہ داری ہے۔

قیصر شریف نے سوالات اٹھائے کہ اگر آٹا مافیا، چینی مافیا اور دیگر مہنگائی کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت نہیں ہیں تو پھر ان کی حکومت میں یہ بحران کس کی وجہ سے آیا ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں اس بات کی نشاندہی کی کہ حالیہ مہینوں میں آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ 12 اگست 2025 کو 20 کلو آٹے کا تھیلا 1400 روپے میں فروخت ہو رہا تھا جو بعد میں 1700 روپے، پھر 1900 روپے اور آج 2300 سے 2400 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

قیصر شریف نے مزید کہا کہ حالیہ تین ہفتوں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث آٹا مافیا کو روزانہ 2 ارب روپے کا فائدہ ہو رہا ہے اور اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو ایک ماہ میں غریب عوام کی جیب سے 60 ارب روپے نکال لیے جائیں گے۔

Featured image (2) (28)
قیصر شریف نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بحرانوں کو کنٹرول کرے اور عوام کو سبسڈی فراہم کرے۔ (تصویر: ڈیلی جنگ)

انہوں نے چینی کی قیمتوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس وقت چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ قیصر شریف کے مطابق چینی مافیا نے پہلے چینی کی برآمدات کیں اور پھر عوام سے اس کی قیمت وصول کی، جس سے چینی مافیا کو تقریباً ڈیڑھ ہزار ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

قیصر شریف نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بحرانوں کو کنٹرول کرے اور عوام کو سبسڈی فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو عوام کو حق پہنچتا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت کو اس بحران کا ذمہ دار قرار دیں۔

واضع رہے کہ اب تک حکومتی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم اس صورتحال کے مزید بگڑنے کا امکان ہے اور عوامی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ حکومت فوری طور پر قیمتوں پر قابو پائے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس