Follw Us on:

پاکستان ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ بنانے کے لیے کس ٹیم سے مقابلہ ہوگا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hockey pak
پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ایشیا کپ میں انڈیا جانے سے انکار کر دیا تھا۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

پاکستان ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ بنانے کے لیے کس ٹیم سے مقابلہ ہوگا، اس کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

انڈیا کے شہر راجگیر میں ایشیا ہاکی کپ کا فائنل انڈیا اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کی فاتح ٹیم ہالینڈ اور بیلجیم میں 15 اگست سے شروع ہونے والے ہاکی ورلڈکپ میں براہ راست جگہ بنا لے گی۔

ایشیا کپ میں دوسری سے پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں آئندہ فروری میں ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔

پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ایشیا کپ میں انڈیا جانے سے انکار کر دیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا بلکہ اسے بطور چھٹی ٹیم شامل کرنے کا موقع دیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت پاکستان کو ایشیا کپ کی چھٹی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے ساتھ تین میچز کی سیریز کھیلنا ہوگی اور کامیابی کی صورت میں ہی قومی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی حاصل کر سکے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لیے آج بنگلہ دیش اور جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور انہی میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا پاکستان سے ہوگا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس