Follw Us on:

مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے پانچ ٹرک امدادی سامان پنجاب پہنچ گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Maryam nawaz
مریم نواز کی موجودگی میں سعودی سفیر نے امدادی سامان پی ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ (فوٹو: فیسبک)

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی، جس میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اخوت اور بھائی چارے کا اظہار کیا گیا۔

کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے سات اضلاع کے متاثرین کے لیے امدادی سامان کے 5 ٹرک لاہور پہنچے۔ مریم نواز کی موجودگی میں سعودی سفیر نے امدادی سامان پی ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔

امدادی سامان میں 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکجز شامل ہیں۔ شیلٹر کٹس میں خیمے، سولر پینلز، ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں، جب کہ ہر فوڈ پیکج 95 کلوگرام وزنی ہے، جس میں آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل شامل ہیں۔

Flood
سعودی عرب کی بروقت امداد حقیقی بھائی چارے کی مثال ہے، مریم نواز (فوٹو: فیسبک)

یہ امداد قصور، جھنگ، خانیوال، حافظ آباد، چنیوٹ، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔ تقسیم کا عمل پی ڈی ایم اے پنجاب، کنگ سلمان ریلیف اور حیات فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی بروقت امداد حقیقی بھائی چارے کی مثال ہے۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے 10 ہزار فوڈ باسکٹ اور 10 ہزار شیلٹر کٹس کی فراہمی پنجاب کے عوام کے ساتھ گہرے تعلق اور اخوت کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس