انڈین جیلوں سے رہا ہونے والے 67 پاکستانیوں کو انڈین حکام نے واہگہ بارڈ پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق انڈیاسے رہا ہوکر وطن پہنچنے والوں میں 19 عام شہری اور 48 ماہی گیر شامل ہیں۔
67 🇵🇰 prisoners(19 civilian prisoners and 48 fishermen) were repatriated via Attari-Wagah border, today. Officials from @PakinIndia were present to facilitate the process. The Govt.of 🇵🇰 will continue to actively pursue release of all 🇵🇰 prisoners in Indian jails. pic.twitter.com/Yi2d2wU1zy
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) September 9, 2025
انڈیا سے رہائی پانے والے تمام افراد نے وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ زندہ سلامت اپنے پیاروں کے پاس واپس آنا خوش نصیبی کی بات ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ حکام سہولت دینے کے لیے واہگہ اٹاری سرحد پر موجود تھے۔ حکومتِ پاکستان انڈین جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔