Follw Us on:

ٹرمپ کی حماس کو وارننگ: یرغمالیوں کو انسانی ڈھال نہ بنائیں

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Website web image logo (17)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس کو خبردار کیا ہے۔ (تصویر: ڈان نیوز)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس کو خبردار کیا ہے کہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے سے باز رہے ورنہ نتائج سنگین ہوں گے۔

یہ بیان صدر ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دیا جس میں انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق حماس نے کچھ یرغمالیوں کو زمین پر لا کھڑا کیا ہے تاکہ اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے دوران انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔

Image

صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ اس قسم کا اقدام کس قدر خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ ان کے مطابق حماس کا یہ ممکنہ اقدام ایک انسانی المیہ ہوگا جس کی دنیا میں مثال کم ہی ملتی ہے۔

مزید براں صدر ٹرمپ نے حماس پر زور دیا کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے اور خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو تمام شرائط ختم سمجھی جائیں گی۔

Website web image logo (18)
صدر ٹرمپ نے حماس پر زور دیا کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔ (تصویر: ایس بی ایس)

اس کے ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے قطر کو اپنا اتحادی قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔

واضع رہے کہ اس بیان پر تاحال حماس یا کسی فلسطینی رہنما کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

امریکی حکومت کی طرف سے مزید اقدامات کے اشارے نہیں دیے گئے تاہم حالات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس