جماعت اسلامی کی طرف سے 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے ملک بھر میں کشمیر ڈے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 5 فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور بجلی کے بلوں سے تنگ غریب عوام کے لیے روڑ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں کل کشمیر ریلی میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ شرکاء سے خطاب بھی کروں گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 3 فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس ہوگی، 5 فروری کو کشمریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منائے گئے اور غریب عوام کے لیے مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کاروڑ میپ دینے کا اعلان کریں گےاور 8 فروری کو قومی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے۔
خیال رہے کہ 8 فروری 2024 ءکو ہونے والے الیکشن میں سب سے زیادہ سیٹیں پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 93،دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کو 75 اور تیسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کو 54 نشستیں ملیں ۔پاکستان میں وفاق کی حکومت بنانےکے لیے 169 سیٹیں درکار ہونے کی وجہ سےمسلم لیگ اور پی پی نے مشروط حکومت بنائی۔
8 فروری کے الیکشن میں فارم 45 کے بعد فارم 47 میں تبدیلی کرنے پر جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے اس الیکشن کو دھاندلی قرار دیا۔

پہلے پہل پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا تھا کہ 45 کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 180 سیٹیں جیتی ہیں، لہکن الیکشن کمیشن نے فارم 45 کے بعد فارم 47 بنانے میں دھاندلی کی ہے، جس سے پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی سیٹیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو جتائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے 8 فروری 2024ء کو انتخابات میں دھاندلی کو قرار دیتے ہوئے 8 فروری 2025ء کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔