April 27, 2025 10:00 pm

English / Urdu

Follw Us on:

کینیڈا کا امریکہ کے خلاف جوابی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
(فائل فوٹو: گوگل)

امریکہ کی طرف سے کینیڈین درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے فیصلے کے بعد کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو  نے امریکہ کو جوابی ٹکڑ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجینسی اے ایف پی کے مطابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو  نے کہا ہے کہ امریکہ کے تجارتی اقدام کا جواب کینیڈا 106 ارب ڈالر مالیت کے امریکی سامان پر 25 فیصد محصولات عائد کر کے دے گا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں منگل کو امریکا سے درآمد ہونیوالی 30 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف لاگو ہوگا، اس کے بعد تین ہفتوں میں 125 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کے سامان پر مزید ٹیرف لگے گا۔

(فائل فوٹو: گوگل)

کینیڈین وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹیرف کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ کینیڈا کے عوام مقامی اشیاء خریدیں اور اپنی چھٹیاں ملک میں گزاریں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر نیا ٹیرف عائد کرتے ہوئے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے مطابق کینیڈا اور میکسیکو سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل سے کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدات پر 25 فیصد اور چین سے آنیوالے سامان پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

کینیڈین اشیاء پر ٹیرف لگائے جانے کے حکم نامے کے جواب میں جسٹن ٹروڈو نے امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ٹیرف عائد کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کسی کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے اور ٹیرف کا عارضی پلان منگل سے نافذالعمل ہوگا۔

امریکی صدر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک نے ٹیرف پر ردِ عمل دیا تو اس سے نمٹنے کی تیاری بھی کی گئی ہے۔

(فائل فوٹو: گوگل)

ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں تین الگ الگ ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اُس وقت تک ڈیوٹی برقرار رکھیں گے جب تک کہ منشیات ’فینٹینیل‘ کے بارے میں قومی ہنگامی صورتحال اور امریکا میں غیرقانونی امیگریشن ختم نہیں ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ فینٹینل ایک مہلک مصنوعی افیون اور کوکین کے خواص پر مشتمل جزو ہے، جو ہیروئن سے 50 گنا زیادہ طاقتور ہے، جس کے امریکہ میں استعمال سے کئی افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا ہے کہ میکسیکو کی توانائی کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے، جب کہ کینیڈا سے توانائی کی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے۔

واضح رہے کہ میکسیکو، کینیڈا اور چین میں سے میکسیکو نے امریکہ کے ساتھ سب سے زیادہ تعاون کیا ہے، یہ تینوں ممالک امریکا کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے ڈیوٹی فری تجارت کر رہے تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس