Follw Us on:

ایک کلک سے تمام مسائل حل: “کنیکشن” ایپ متعارف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

آئندہ بل جاننا ہے یا گیس بل جمع کروانا ہے، سوئی ناردرن گیس کی ایک ایپ میں سب مسائل کا حال۔

 ماضی میں گیس کے معاملات کو سنبھالنا ایک پیچیدہ کام تھا۔ بلوں کی ادائیگی ہو یا نئے کنکشن کی درخواست، یا پھر کسی  قسم کی شکایت درج کرانی ہوصارفین کو کئی دنوں تک دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے۔

لمبی قطاریں، ایک نا ختم ہونے والا انتظار اور تاخیر سے ملنے والی سروس ہر کسی کے لیے ایک بڑا مسئلہ تھی۔

 صارفین کی اس پریشانی کو بھانپتے ہوئے سوئی ناردرن گیس نے “کنیکشن” ایپ متعارف کرا دی، جو صارفین کو جدید اور فوری سروسز فراہم کرتی ہے۔

کنیکشن ایپ کے ذریعے آپ کہیں بھی، کسی بھی وقت بس ایک کلک سے تمام سہولیات منٹوں میں حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے کبھی آپ کودنوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔

نیا گیس کنکشن کی درخواست ہو یا گیس بلوں کی ادائیگی، شکایات کا اندراج کروانا ہو یا بذریعہ ایس ایم ایس بل کی معلومات لینی ہو، آپ صرف ایک کلک سے یہ سب سروسز براہِ راست موبائل پر حاصل کر سکتے ہیں۔

اس ایپ کے ذریعے اسٹیمیٹڈبل چیک کریں  اور بجٹ بنائیں۔

یہ ایپ صارفین کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا ایک بہترین حل ہے، جو وقت، توانائی اور وسائل کی بچت میں مدد دیتی ہے۔

اب کسی کو دفاتر کے چکر لگانے، لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے، یا انتظار کی پریشانی جھیلنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ “کنیکشن” ایپ ہر سروس کو آپ کی انگلیوں کی دسترس میں لے آئی ہے!

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس