Follw Us on:

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا بڑا قدم: غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک، صارفین کیلئے اہم ہدایات دے دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا بڑا قدم: غیر رجسٹرڈ موبائل فونز بلاک، صارفین کیلئے اہم ہدایات دے دیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے زیراستعمال بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کو بلاک کر دیا ہے جس سے ملک بھر میں موبائل فونز کے استعمال پر ایک نیا سرپرائز حملہ ہوا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام صارفین کو فوری طور پر اپنے موبائل فونز کی رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر ان کے موبائل فونز بلاک کر دیے جائیں گے۔

پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس خریداری کے حوالے سے بھی اہم ہدایات جاری کی ہیں۔صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ جب بھی موبائل فون خریدیں تو یہ یقینی بنائیں کہ اس پر تمام ٹیکسز ادا کیے جاچکے ہیں۔

اس کے علاوہ موبائل فون کا رجسٹریشن ضروری ہے اور یہ صرف ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن بیس سسٹم (DIRBS) کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کے مالکان کو 60 دنوں کے اندر تمام لاگو ٹیکس اور ڈیوٹیز ادا کرنا ضروری ہے۔ اس عرصے کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر کے نتیجے میں موبائل فون بلاک کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛“پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ” مری میں تین روز 144 نافذ

پی ٹی اے نے صارفین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے صرف مستند ذرائع کو ترجیح دیں اور کسی بھی غیر مجاز فرد کے جھانسے میں نہ آئیں جو ٹیکس کی ادائیگی میں معاونت کا دعویٰ کرے۔

مزید برآں، پی ٹی اے نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ موبائل فونز پر ٹیکس کی ادائیگی ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کے ذریعے کی جاتی ہے اور پی ٹی اے کا کردار صرف موبائل فونز کی رجسٹریشن تک محدود ہے۔

یہ اقدامات پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فونز کی رجسٹریشن اور ٹیکس کی ادائیگی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

ان اقدامات سے نہ صرف حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ موبائل فونز کی غیر قانونی درآمد اور استعمال کو بھی روکا جا سکے گا۔

شائقین اور صارفین کی آگاہی کے لیے پی ٹی اے نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر وہ اپنے موبائل فونز کی رجسٹریشن میں تاخیر کرتے ہیں تو ان کے فونز کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے اور بلاک ہونے کے بعد ان کا دوبارہ استعمال ممکن نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: نیا چیف الیکشن کمشنر کون؟ حکومت کی اتحادی جماعت نے ’قاضی فائز عیسیٰ‘ کا نام دے دیا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس