Follw Us on:

پتوکی میں امام مسجد نے چندہ بکس میں کرنٹ چھوڑ دیا: چور جاں بحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
چندہ بکس کو ہاتھ لگانے والا موقع پر ہی دم توڑ گیا (فائل فوٹو)
پتوکی میں مسجد کے چندہ بکس سے چوری کرنے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے چور جاں بحق ہوگیا۔
مسجد میں موجود چندہ بکس سے ہر چند دن بعد چوری کی وارداتیں ہو رہی تھیں، جس سے تنگ آکر امام مسجد نے چندہ بکس میں کرنٹ چھوڑ دیا۔
گزشتہ رات چور چندہ بکس کا صفایا کرنے پہنچا، مگر بجلی کے جھٹکے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
کرنٹ سے مرنے والا شخص چور بتایا جارہا ہے (فوٹو: پاکستان میٹرز)
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ امام مسجد سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
یہ واقعہ پتوکی کے نواحی علاقہ حبیب آباد کے ملحقہ گاؤں جودھ سنگ میں پیش آیا جس میں کرنٹ لگنے سے چور جاں بحق ہوگیا۔
واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کاروائی شروع کردی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس