Follw Us on:

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ( فائل فوٹو)

پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو صوابی میں جلسہ منعقد کیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے ناراضگی ظاہر کی کہ نہ مجھے جلسے میں دعوت دی گئی اور نہ مجھے خطاب کرنے کا موقع دیا گیا،جس کی بنیاد پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔

 نجی نشریاتی ادارہ جیو نیوز کے مطابق  شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالاگیا، مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔

صوابی جلسےمیں غیرضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل پراظہاربرہمی کیااور پارٹی کی طرف سے مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیرافضل مروت سےبطور ایم این اےاستعفیٰ مانگا جائے گا۔

واضح رہے کہ نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں شیر افضل مروت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی۔

اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی: شیر افضل مروت ( فائل فوٹو)

مروت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کا موقع ملا، میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا،میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کو مسئلہ ہو تو بتادیں اور آئیندہ کے لیے پی ٹی آئی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہیں کروں گا۔

شیرافضل مروت کےصوابی جلسہ میں کردار پررہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی

خیال رہے کہ صوابی جلسے میں شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کی جگہ ملنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جلسے میں شیر افضل مروت کی اچانک انٹری پر کارکنوں نے استقبال کیا تاہم انہیں خطاب کی دعوت نہ دی گئی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنی تقریر شروع ہونے سے قبل شیر افضل مروت کو اسٹیج پر لے آئے۔

شیرافضل مروت کےصوابی جلسہ میں کردار پررہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی ( فائل فوٹو)

گنڈا پور نے خطاب سے قبل شیر افضل مروت کو مائیک دے دیا جس پرانہوں نے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم برے لوگ ہیں برے وقت میں کام آتے ہیں، اچھے وقت میں ہمیں خاموش کروایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں شیر افضل مروت نے میڈیا سے خطاب کرتے  ہوئے صحافی کے سوال پر کہا کہ پی ٹی آئی پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس