Follw Us on:

’ترک خاتون اول کے شکر گزار ہیں جنہوں نے صفائی کے طریقہ سے روشناس کروایا‘ مریم نواز

احسان خان
احسان خان
ترک خاتون اول کے شکر گزار ہیں جنہوں نے صفائی کے طریقہ سے روشناس کروایا: مریم نواز ( فوٹو: پی ٹی وی )

حکومت پنجاب نے ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان کا پرتپاک استقبال کیا اور  ترکیہ کے ویسٹ مینجمنٹ ماڈل  کی پنجاب میں تشکیل دینے پر خاتون اول کا شکریہ ادا کیاگیا۔

وزیراعلی پنجاب  مریم نواز شریف نے ترکیہ کی خاتون اول کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کا پاکستان آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ ہم خاتون اول کے شکر گزار ہیں   جنہوں نے صفائی کے لئے ہمیں بین الاقوامی بہترین طریقہ کار سے روشناس کروایا۔

وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے پاکستان ترکیہ پارٹنر شپ برائے سسٹین ایبلٹی کے تحت سرکلر اکانومی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سُتھرا پنجاب پروگرام انتہائی اہم اور انقلابی پراجیکٹ ہے،ستھرا پنجاب محض ایک پالیسی نہیں، بلکہ ایک عزم، ایک وژن ہے جو پنجاب کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔

ستھرا پنجاب محض ایک پالیسی نہیں، بلکہ ایک عزم، ایک وژن ہے ( فائل فوٹو)

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عہدے کاحلف اٹھا تے ہی عزم کیا کہ صوبے کا ہر شہر، ہر گاؤں، بین الاقوامی معیار کے مطابق صاف ستھرا ہونا چاہیے،ہم دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی خوبصورتی اور صفائی کو دیکھ کر حیران ہوتے ہیں، پنجاب کے عوام بھی اسی معیار کے مستحق ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے صفائی اورکچرے کے مؤثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ میں ایک تاریخی تبدیلی لانے کا عزم کیا ہے،اس پروگرام سے نہ صرف روزگار میں اضافہ ہوگا بلکہ پنجاب کی مقامی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے لئے 120 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ستھرا پنجاب میں سرمایہ کاری طویل المدتی ماحولیاتی اور معاشی فوائد فراہم کرے گی۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سُتھرا پنجاب کے تحت ایک نئی انڈسٹری بن رہی  ہے جس سے ایک لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے،مزید یہ کہ ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت اربوں روپے کے معاہدے کیے جا چکے ہیں، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کو فروغ مل رہا ہے۔

مزید انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز کیا ہے،مقامی صنعتیں اور کاروباری برادری پنجاب کے صفائی کے نظام میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ سرکاری و نجی اشتراک سے صفائی کے شعبے میں مزید جدت، مؤثریت اور پائیداری آئے گی۔

سرکاری و نجی اشتراک سے صفائی کے شعبے میں مزید جدت، مؤثریت اور پائیداری آئے گی ( فائل فوٹو)

مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے ویسٹ مینجمنٹ ماڈل کی بدولت ہم نے پنجاب میں جدید، مؤثر اور پائیدار صفائی کا نظام تشکیل دیا ہے۔ سُتھرا پنجاب پروگرام محض سڑکیں صاف کرنے کا منصوبہ نہیں،صحت کا تحفظ، معاشی استحکام، اور جدید پنجاب کی تعمیر کا مشن ہے۔

آخر میں وزیراعلی مریم نواز شریف نے معزز مہمان خاتون اول ترکیہ محترمہ ایمنہ اردوان کے ہمراہ مختلف سٹالز کا معائنہ بھی کیا۔

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس