Follw Us on:

کیا چیزیں ساتھ لا سکتے ہیں؟ شائقین کرکٹ کے لیے گائیڈ لائنز جاری

حسیب احمد
حسیب احمد
نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کو چھالیہ ، پان، گٹکا ساتھ لے جانا منع ہے(تصویر،کرک انفو)

کراچی میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ کے لیے شائقین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ شائقین کونسی چیزیں سٹیڈیم میں لا سکتے ہیں۔

 نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین اپنے ساتھ موبائل چارج کرنے کے لیے پاور بینک نہ لے جائیں، سکیورٹی اہلکار پاور بینک سمیت شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے نہیں دیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین کو اپنے ساتھ کسی بھی قسم کے ائیر پوڈز، ہیڈ فونز یا ہینڈ فریز ساتھ لے کر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اس لیے پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے ساتھ اسٹیڈیم میں اس قسم کی کوئی بھی ڈیوائس ساتھ نہ لے کر جائیں۔

کرکٹ نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کو چھالیہ ، پان، گٹکا ساتھ لے جانا منع ہے۔پانی کی بوتل، چپس، کولڈرنک وغیرہ بھی شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کچھ شائقین سرفراز الیون کے دیوانے نکلے تو کچھ نے رضوان الیون کوبہترین قرار دیا۔ (فوٹو: پرو پاکستان)

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ یم ابتدائی میچ میں آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی، میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا ، میچ سے قبل جے ایف 17 تھنڈر طیارے بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

سےپہلے  افتتاحی تقریب میں جےایف 17،ایف سولہ اورشیردل فینز کالہوگرمائیں گے۔پاکستانی ٹیم کے پاس بیٹنگ میں بابراعظم اور فخر زمان امیدوں کے محور ہوں گے، کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے۔

شاہین آفریدی کا ساتھ دینے کیلیے حارث رؤف بھی فٹ ہو چکے ہیں۔

نسیم شاہ اور ابرار بھی کچھ کر دکھانے کیلئے بے چین ہیں، دوسری جانب کیوی ٹیم کو کین ولیمسن سمیت کئی میچ ونرز کا ساتھ حاصل ہے، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی پچ بیٹنگ کیلیے سازگار رہے گی۔

محمد رضوان پاکستان ٹیم کی دیار غیر میں ون ڈے میچز میں کارکردگی شانداررہی، البتہ ہوم گراؤنڈ پر ٹرائنگولر سیریز میں کھلاڑیوں نے مایوس کیا۔

جنوبی افریقہ کیخلاف رضوان اور سلمان کی عمدہ بیٹنگ نے ریکارڈ ہدف تک دلائی، البتہ کیویز سے فائنل سمیت دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حالیہ فتوحات کی وجہ سے اعتماد بلند ہے۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس