Follw Us on:

آرمی چیف ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کیلئے انگلینڈ پہنچ گئے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں خطاب کریں گے(تصویر،آئی ایس پی آر)

آرمی چیف جنرل عاصم منیر ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کے لیے انگلینڈ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں خطاب کریں گے۔

سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کانفرنس میں ابھرتا ہوا ”عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل” کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پاک برطانیہ عسکری سطح پر مکالمے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، کانفرنس ہر سال تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔

کانفرنس میں دونوں ممالک کے پالیسی ساز، سول و عسکری قیادت اور تھنک ٹینکس کے نمائندگان شرکت کرتے ہیں۔

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس