Follw Us on:

گرین الیکٹرک بس قائد نواز شریف کا وژن ہے، مریم نواز

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
گرین پنجاب کا خواب اب حقیقت بن چکا ہے۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 27 الیکٹرک بسیں آ چکی ہیں، گرین الیکٹرک بس قائد نواز شریف کا وژن ہے۔

لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گرین پنجاب کا خواب اب حقیقت بن چکا ہے۔ سموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکٹرک بسوں کا کرایہ انتہائی کم رکھا گیا ہے۔ الیکٹرک بس کارڈ طلبہ، بزرگوں اور خصوصی افراد کے لیے مفت ہو گا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے، عوام کی سہولت کے لیے ماحول دوست الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔ الیکٹرک بسوں میں عوام کے لیے مختلف سہولیات ہیں۔ الیکٹرک بسوں میں سفر کے دوران خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ‘بانی پی ٹی آئی کی ٹریننگ پر وزیراعلیٰ کے پی اور انکے ترجمان مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو کرتے ہیں’، وزیر اطلاعات پنجاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام کو سستی اور محفوظ ٹرانسپورٹ کی سہولت  کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، بس اسٹاپس پر مسافروں کو مختلف سہولیات میسر ہوں گی، الیکٹرک بسوں میں مفت انٹرنیٹ اور چارجنگ کی سہولت میسر ہو گی۔ طلبہ کو ایک لاکھ مفت موٹر سائیکل دینا چاہتے ہیں۔

وزیرِاعلیٰ کا کہنا ہے کہ گرین الیکٹرک بس قائد محمد نواز شریف کا وژن ہے، موٹرویز سمیت تمام منصوبوں پر مسلم لیگ ن کی مہر لگی ہے۔ پنجاب کے بجٹ سے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف سے ایک منصوبہ بھی نہیں مانگا۔ اپنے صوبے کے وسائل سے عوام کی خدمت کر رہی ہوں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں تمام میگا منصوبے محمد نواز شریف نے دیے، ملک کو بحرانوں سے قائد نواز شریف نے نکالا۔ ن لیگ اپنی چھت اسکیم کے تحت بے گھر افراد کو گھر کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن رات محنت کر کے عوام کی خدمت کر رہی ہوں، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کر رشوت وصول کرتی تھیں۔ میٹروبس، اسپیڈو بس اور اورنج ٹرین نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: “اڈیالا جیل سے خط آرہے ہیں ، منتیں کی جارہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچا لو” مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک پر حملہ آور ہونے کا بدنما داغ پی ٹی آئی کے ماتھے پر ہے، پی ٹی آئی نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔ ن لیگ عوام کی فلاح و بہبود کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، جب کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا۔ وہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے رہی ہیں۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کو صاف ماحول کی فراہمی کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام شروع کیا، ملک بار بار فتنے فساد اور عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ملک کو صرف ن لیگ کی حکومت ہی آگے لے کر جا سکتی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس