جماعت اسلامی نے رمضان کے بعد لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے، جن پارٹیوں نے آئین کو پامال کیا ہے ان کے خلاف کاروائی اور جوڈیشل انکوائری ہو ورنہ چاروں صوبوں میں ملین مارچ ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد جماعت اسلامی بجلی کے مسائل اور فارم پینتالیس پر جوڈیشل انکوائری نہ بنانے پر لونگ مارچ کریں گی،پیپلز پارٹی کو لوگوں نے مسترد کردیا ہے ،الیکشن میں بھی لوگوں نے ان کو مسترد کردیا تھا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے شہر کو تباہ کردیا ہے، کراچی کماکر دیتا ہے لیکن اس شہر کو کچھ بھی نہیں دیا جاتا،شہریوں کو پینے کے لیے پانی نہیں مل رہا ،اس شہر کے لوگ ٹینکروں اور ڈمپروں کے زد میں آتے ہیں، کراچی کو 17 ہزار سے زائد بسوں کی ضرورت ہے لیکن 3 سو بسیں چلائی گئی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے سندھ کے طلبا کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ پی پی تعلیم نسل کشی کررہی ہیں، انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے ساتھ ظلم ہورہا ہے،تعلیم کے ساتھ کھلواڑ کررھے ہیں،اس شہر کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کررہے ہیں تاکہ وہ آگے نا بڑھ سکیں
انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک پورے پاکستان میں شروع ہوگی، کوئٹہ سمیت کے پی کے میں ہم مسلسل کام کررھے ہیں ،ہم پہلے مرحلے میں لوگوں کوشاہراہوں پر دھرنے دینے کا اعلان کرسکتے ہیں ،اس ملک کے لوگوں کو ریلیف ملنا چاہئیے ،کراچی میں بہت بڑا ملین مارچ کرینگے ۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں ہم نے عوام کو ریلیف دلوایا ہے ،حکومت کو اب ریلیف دینا ہوگا عوام بہت پریشان ہے ،عوامی ایشوز پر اس وقت صرف جماعت اسلامی ہی بات کررہی ہے ،ہم پر کوئی ریڈ لائن نہیں ہے اب حکومت کو طے کرنا ہے ریڈ لائن کیا ہے ۔