Follw Us on:

سول جج کے تحریری امتحانات دینے والے امیدواروں کے ہائیکورٹ میں انٹرویوز

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Lahore highcourt interviews
امیدواروں کو مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد سول جج بھرتی کیا جائے گا۔ (فوٹو: گوگل)

سول جج کے تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کے ہائیکورٹ میں انٹرویوز کیے گئے، جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویوز لیے ہیں۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں 750 سے زائد ججز کی آسامیاں خالی ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے ماتحت عدالتوں میں چودہ لاکھ سے زائد مقدمات التواء کا شکار ہیں۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد جوڈیشل افسران کی کمی پوری کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔

سول جج کے تحریری امتحانات لیے گئے، جس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے آج ہائیکورٹ میں انٹرویوز لیے گئے، جہاں جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویوز لیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی شہریوں کے لیے رمضان پیکج کا اعلان، فی خاندان کتنی رقم ملے گی؟

کمیٹی میں جسٹس سید شہباز علی رضوی کے علاوہ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرویوز میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد سول جج بھرتی کیا جائے گا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس