Follw Us on:

“حماس کے پاس غزہ چھوڑنے کا آخری موقع ہے” ٹرمپ کی وارننگ

حسیب احمد
حسیب احمد
حماس کے رہنماؤں کے پاس غزہ چھوڑنے کا آخری موقع ہے(تصویر، فائل)

امریکی صدر ٹرمپ نے حماس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس غزہ کو چھوڑنے کا آخری موقع ہے، اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے رہنماؤں کے پاس غزہ چھوڑنے کا آخری موقع ہے، ٹرمپ نے حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دباؤ بڑھایا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حماس کے لیے یہ غزہ چھوڑنے کا وقت ہے، یہ آخری وارننگ ہے، حماس غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کرے، غزہ کے لوگوں کیلئے ایک خوبصورت مستقبل انتظار کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا اختتام ہفتے کو ہوا تھا جس کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی میں عارضی توسیع کا یکطرفہ اعلان اس شرط پر کیا تھا کہ حماس جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کیے بغیر مزید یرغمالی رہا کرے۔

تاہم حماس نے اسرائیلی مطالبے پر غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع سے انکار کیا، حماس کے انکار پر اسرائیل نے غزہ میں کھانے پینے سمیت ہر قسم کے سامان کا داخلہ روک دیا۔

جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں غزہ میں حماس نے 25 یرغمالیوں اور 8 لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کیا جس کے بدلے اسرائیل نے تقریباً 1800 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ۔ حماس نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں 251 افراد کو یرغمال بنایا تھا، جن میں سے 58 اب بھی غزہ میں موجود ہیں، جن میں 34 وہ ہیں جنہیں اسرائیلی فوج مردہ قرار دے چکی ہے۔

بُدھ کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تصدیق کر دی۔ایک حماس عہدے دار( جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر) بتایا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک امریکی ایلچی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیے ہیں۔

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس