کابینہ ڈویژن نے وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور اور حنیف عباسی کو ریلوے کا وزیر مقرر کر دیا گیا۔
شزہ فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن جب کہ اورنگزیب خان کچھی کو قومی ثقافتی ورثے کا قلمدان دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق علی پرویز کو پیٹرولیم اور معین وٹو کو آبی وسائل کی وزارت مل گئی۔
خالد حسین مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی جبکہ محمد جنید انور کو وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرز مقرر کردیا گیا۔
سردار محمد یوسف کو وزارت مذہبی امور اور بین المسالک ہم آہنگی کی وزارت دی گئی۔
محمد معین وٹو کو وفاقی وزیر برائے واٹر ریسورس ، رضا حیات ہراج کو وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اور رانا مبشر اقبال کو وفاقی وزیر برائے پبلک افئیرز یونٹ مقرر کردیا گیا۔
سید مصطفٰی کمال کو وفاقی وزیر برائے قومی ہیلتھ سروس ، ڈاکٹر مصدق ملک کو وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور قیصر احمد شیخ اب وزارت سرمایہ کاری بورڈ کے وفاقی وزیر ہوں گے۔
ملک رشید احمد خان کو وزیر مملکت برائے قومی غذائی تحفظ، عبد الرحمان کانجو کو وزیر مملکت برائے توانائی بنا دیا گیا۔
عقیل ملک وزیر مملکت برائے قانون و انصاف، بلال اظہر کیانی وزیر مملکت برائے ریلویز ہوں گے۔
کیسو مل کھیہل داس وزیر مملکت برائے مذہبی امور، عون ثقلین وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی ہوں گے۔
مختار احمد ملک وزیر مملکت برائے قومی صحت، طلال چوہدری وزیر مملکت برائے داخلہ و انسداد منشیات ہوں گے۔
وجیہا قمر کو وزیر مملکت برائے تعلیم کا قلمدان دے دیا گیا