Follw Us on:

پٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر فوری کمی کی جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کیا جائے۔

جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں مسلسلہ کمی ہو رہی ہے۔ گذشتہ 50 دنوں کے اندر 12 ڈالرز فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ قیمت 82 ڈالر سے کم ہوکر 69.3 ڈالر پر آگئی ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے ہی عوام پر لیوی چارجز کا ناجائز بوجھ ڈالا ہوا ہے، پیٹرولیم لیوی کو فی الفور ختم ہونا چاہیے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں ایک ڈالر اضافے سے قیمتیوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور کی سڑکوں پر دوڑتی گرین بسیں، خاص بات کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں مسلسل کمی کا عوام کو فائدہ ملنا چاہیے، مہنگائی نے رمضان میں عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کرے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہے، اشیاء ضروریہ دن بدن عام آدمی کی پہنچ سے مزید دور ہوتی جا رہی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس