April 19, 2025 10:38 pm

English / Urdu

Follw Us on:

آسٹریلیا میں سمندری طوفان لاکھوں لوگوں کو متاثر کر رہا ہے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک طاقتور طوفان کی وجہ سے اتوار کے روز لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔ طوفان “الفریڈ” نے تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے ساتھ تباہی مچائی، جس کی وجہ سے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی۔

سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ گولڈ کوسٹ تھا، جہاں 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔ توانائی فراہم کرنے والی کمپنی اینرجکس کے مطابق، کوئنز لینڈ کے جنوب مشرقی حصے میں 3 لاکھ 16 ہزار 540 افراد کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

طوفان ہفتے کے روز کوئنز لینڈ کے ساحل سے ٹکرا کر مزید کمزور ہو گیا، مگر اس کے اثرات ریاستی دارالحکومت برسبین اور نیو ساؤتھ ویلز تک محسوس کیے گئے۔ وزیر اعظم انتھونی البانی نے کہا کہ “یہ صورتحال بہت سنگین ہے” اور موسلا دھار بارش اور تیز ہوائیں مزید دنوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق، کچھ علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جس سے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔ برسبین ایئرپورٹ دوبارہ کھل گیا ہے، مگر پروازیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ریاستی حکام کے مطابق، اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا، تاہم گولڈ کوسٹ میں زیادہ نقصان ہونے کی وجہ سے وہاں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ہفتے کے روز نیو ساؤتھ ویلز میں ایک شخص سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا، جبکہ فوجی امدادی گاڑیاں ایک حادثے کا شکار ہوئیں، جس میں کئی افسران زخمی ہو گئے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس