Follw Us on:

پانی زندگی کی روح، وفاقی وزیر احسن اقبال کا عالمی یومِ آب کے موقع پر قوم کو پیغام

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
آنے والی نسلوں کو ایک صاف، محفوظ اور وافر پانی دینے والے پاکستان کی ضمانت دیں۔ (فوٹو: گوگل)

عالمی یومِ آب پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی زندگی کی روح ہے اور ترقی یافتہ معیشتوں کی بنیاد بھی، لیکن پاکستان آج سنگین ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ایک طرف تباہ کن سیلابوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے، تو دوسری طرف پانی کے ذخائر میں کمی زراعت، صنعت، توانائی اور روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان  کے 5Es وژن کے تحت ہم پائیدار ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں، جس میں Environment ایک کلیدی ستون ہے۔ حکومتِ پاکستان پانی کے وسائل کے مؤثر انتظام کے لیے مربوط اقدامات کر رہی ہے، جن میں نئے ڈیمز کی تعمیر، آبپاشی کے جدید نظام، پانی کی ری سائیکلنگ، اور سمارٹ واٹر مینجمنٹ ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ Energy، Equity اور Export Orientation کے اہداف بھی پانی کی مؤثر دستیابی سے جُڑے ہیں۔ توانائی کے حصول، زرعی برآمدات، اور سماجی انصاف — سب پانی کے دانشمندانہ استعمال سے ممکن ہیں۔

مزید پڑھیں: زمین کی بڑھتی پیاس، کیا ہم خشک سالی کو دعوت دے رہے ہیں؟

احسن اقبال نے کہا کہ اس عالمی دن پر میری قوم سے اپیل ہے کہ پانی کے ضیاع سے گریز کریں، اسے ذمہ داری اور دانشمندی سے استعمال کریں۔ اپنے گھروں، دفاتر، کارخانوں اور کھیتوں میں پانی کے تحفظ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھیں۔

آیئے ہم سب مل کر ایسے اقدامات کریں جو آنے والی نسلوں کو ایک صاف، محفوظ اور وافر پانی دینے والے پاکستان کی ضمانت دیں۔ ایک ایسا پاکستان جو ماحول دوست، پائیدار اور ترقی یافتہ ہو۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس