اپریل 5, 2025 1:09 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

آئی پی ایل 2025: پنجاب کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
آئی پی ایل کی کمزور ٹیم 'پنجاب کنگز' اب شریاس آئر کی قیادت میں ٹائٹل جیتنے کا خواب دیکھنے لگی

پنجاب کنگز کے مالکان نے 3.17 ملین ڈالر کی رقم خرچ کر کے شریاس آئر کو ٹیم کا حصہ بنایا اور یہ فیصلہ اب تک درست ثابت ہو رہا ہے۔

شریاس آئر کی قیادت میں پنجاب کنگز نے آئی پی ایل کے حالیہ میچ میں 2022 کی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر اپنی جیت کی راہ ہموار کی۔

آئر نے نہ صرف اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچایا بلکہ اپنی قیادت سے ثابت کر دیا کہ وہ ایک اچھے کپتان ہیں۔

پنجاب کنگز ہمیشہ سے آئی پی ایل کی کمزور ٹیموں میں شمار ہوتی رہی ہے ان کی سب سے بہترین پرفارمنس 2014 میں تھی جب وہ فائنل تک پہنچے، لیکن اس کے بعد کبھی بھی ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں نہیں پہنچ سکے۔

گزشتہ سال یہ ٹیم 10 ٹیموں میں سے نویں نمبر پر رہی مگر اس سال شریاس آئر کی قیادت میں ان کی کارکردگی میں زبردست بہتری آئی ہے۔

شریاس آئر نے گزشتہ سال کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی قیادت کی اور ٹائیٹل اپنے نام کیا تھا لیکن پھر ان کو ٹیم سے آزاد کر دیا گیا، جس کے بعد پنجاب کنگز نے انہیں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔ اور یہ فیصلہ اب تک صحیح ثابت ہو رہا ہے۔

آئر نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف احمد آباد میں 42 گیندوں پر 97 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا، مچل سینٹنر کی جگہ ٹام لیتھم کپتان مقرر

اس میچ میں سب سے اہم لمحہ وہ تھا جب شریاس آئر نے اپنی سینچری کے قریب پہنچ کر اپنے بیٹنگ پارٹنر ششانک سنگھ کو آخری اوور میں کھل کر کھیلنے کی آزادی دی۔

ششانک نے اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور آخری اوور میں 5 چوکے مار کر پنجاب کا اسکور 243-5 تک پہنچا دیا۔

ششانک سنگھ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں آئر سے پوچھنا چاہ رہا تھا کہ مجھے ایک سنگل لے کر ان کو اسٹرائیک دینی چاہیے یا نہیں لیکن انہوں نے خود مجھے کہا کہ میری سینچری کے بارے میں فکر نہ کرو۔ یہ بہت دلیرانہ فیصلہ تھا کیونکہ آئی پی ایل میں سینچری بنانا بہت مشکل ہوتا ہے۔”

گجرات ٹائٹنز نے بھی شاندار بیٹنگ کی، جس میں سائی سدھارشن اور جوز بٹلر کی ففٹیز نے انہیں جیت کی امید دی۔ تاہم، وہ 232-5 تک ہی محدود رہ سکے۔

شریاس آئر، جنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے کہا کہ “آخری اوور میں اضافی 40 رنز نے ہماری جیت میں بڑا کردار ادا کیا۔ ہم نے 200 کا ہندسہ عبور کیا تھا اور ہم جانتے تھے کہ بڑے ٹارگٹ کے ساتھ کھیلنا بہت ضروری ہے۔ مگر خوشی ہے کہ ہم نے اپنی منصوبہ بندی پر عمل کیا۔”

مزید پڑھیں: ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیےکوالیفائی کرلیا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ پوسٹس