April 18, 2025 11:55 am

English / Urdu

Follw Us on:

پاکستانیوں کے لیے سعودی حکومت کا تحفہ، حج کوٹے میں 10 ہزار کا اضافہ کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستانیوں کے لیے سعودی حکومت کا تحفہ، حج کوٹے میں 10 ہزار کا اضافہ کر دیا

حج 2025 کی تیاریاں جوں جوں تیز ہو رہی ہیں، پاکستانی عازمین کے لیے ایک اور خبر سامنے آئی ہے، جس میں سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے حج کوٹے میں مزید 10 ہزار لوگوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے نے ہزاروں پاکستانیوں کو رواں سال حج کرنے کی ایک نئی امید دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے براہ راست رابطہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی گئی تھی تاکہ وہ شہری بھی شامل ہو سکیں جو مقررہ وقت پر رجسٹریشن نہیں کر سکے تھے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت اب مجموعی طور پر 189,210 پاکستانی عازمین حج 2025 کی سعادت حاصل کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ فراہم کی جائے گی اور قیمتوں میں بھی کمی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ 

سعودی حکام نے حجاج کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے پر مکمل آمادگی ظاہر کی ہے۔

یہ فیصلہ ہزاروں پاکستانیوں کے لیے خواب کی تعبیر بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت پاکستان کا 53 ہزار ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیلصلہ

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس