Follw Us on:

افغانستان کو مشورہ ہے کہ دہشتگردوں کو فوری لگام ڈالے، شہباز شریف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
افغانستان کو چاہیے کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ (فوٹو: گوگل)

وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے پاکستان کے بے پناہ لوگوں کو شہید کیا ہے، افغانستان کو مشورہ ہے کہ دہشتگرد تنظیموں کو فوری طور پر لگام ڈالے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر اور اسلامی ملک ہے، ہمیں افغانستان کے ساتھ ہمیشہ ہمسائیہ کے طور پر رہنا ہے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ اچھے ہمسائیہ کے طور پر رہیں یا خدانخواستہ تنازعات پیدا کریں۔

انھوں نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت کو ہم نے کئی بار پیغام بھیجا ہے، دوحہ معاہدہ تھا کہ افغان حکومت اپنی زمین دہشتگردوں کو نہیں استعمال کرنے دے گی، مگر بدقسمتی سے ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد تنظیمیں وہاں سے آپریٹ ہورہی ہیں ۔

مزید پرھیں: ایران میں دہشت گردوں کا حملہ: باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی مزدور قتل

وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے پاکستان کے بے پناہ لوگوں کو شہید کیا ہے، پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ افغانستان کو مشورہ ہے کہ فی الفور دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے۔

انھوں نے کہا ہے کہ آج سے پاکستان میں کنونشن کا آغاز ہورہا ہے اور یہ ایک تاریخی قدم ہے، بیلاروس میں اچھی گفتگو ہوئی ہے، ہم بیلاروس کے زراعت کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ڈیڑھ لاکھ ہنرمند نوجوانوں کو میرٹ پر بیلاروس بھیجیں گے۔

انھوں نے بیلاروس میں مائنز اینڈ منرلز کے لیے بننے والی مشینری کا دورہ کیا، پنجاب اسپیڈ جب تھی وہ بھی پاکستان اسپیڈ تھی۔ ہم سپر پاکستان اسپیڈ سے قوم کی خدمت کررہے ہیں۔ ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان منزل ہے۔ اجتماعی کاوشوں اور قوم کی دعاؤں سے شبانہ روز محنت کرکے منزل حاصل کریں گے۔

ضرور پڑھیں: اسرائیلی فورسز کا اسپتال پر حملہ: بچوں، عورتوں سمیت درجنوں افراد شہید

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس