Follw Us on:

سندھ کابینہ نے فرسٹ ائیر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
گریس مارک تمام طلبہ و طالبات کو 20 فیصد کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیئے جائیں گے۔ (فوٹو: گوگل)

سندھ کابینہ نے اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر اہم تعلیمی فیصلہ کرتے ہوئے کراچی بورڈ کے فرسٹ ایئر طلبہ کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریس مارکس کا اطلاق فزکس، کیمسٹری اور ریاضی کے مضامین میں کیا جائے گا، جہاں طلبہ و طالبات کو 20 فیصد اضافی نمبر دیے جائیں گے۔ یہ اقدام حالیہ امتحانات میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں اور طلبہ کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یو اینڈ بی کو تمام تعلیمی بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چیف سیکریٹری سندھ کو ہائی لیول کمیٹی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے، جو تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں: ’ آرمی چیف کے جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر ‘وزیراعظم نے جنرل عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں اعلیٰ تعلیمی ماہرین اور افسران کو شامل کیا جائے گا تاکہ تعلیمی نظام کو شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس