Follw Us on:

نائجیریا میدان جنگ بن گیا، گلہ بانوں کے حملے سے 17 کسان جاں بحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نائجیریا میدان جنگ بن گیا،

نائجیریا کے وسطی صوبے بینو میں جمعرات کے روز مشتبہ گلہ بانوں نے ایک حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد جان سے گئے۔

پولیس کے مطابق یہ حملے کسانوں اور گلہ بانوں کے درمیان جاری پرتشدد تصادمات کے پس منظر میں ہوئے، جو ایک طویل عرصے سے نائجیریا کے شمالی وسطی علاقے میں شدت اختیار کر چکے ہیں۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دو دن قبل ہی اوٹکپو علاقے میں 11 افراد کی جان لی گئی تھی اور محض ایک ہفتہ پہلے پڑوسی ریاست پلاٹاؤ میں بھی گن مینوں کے حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تحقیقات کے مطابق 2019 سے اب تک یہ تصادم 500 سے زائد افراد کی جان لے چکے ہیں اور 22 لاکھ سے زیادہ افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

جمعہ کی صبح گبگیر میں پانچ کسانوں کو قتل کرنے کے بعد، حملہ آوروں نے پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کر دی جس سے مزید 12 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس حکام کے مطابق حملے بینو کے مختلف علاقوں میں پھیل چکے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ حملے نائجیریا کے زرعی علاقے کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر غذائی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: فلسطین کی حمایت یا کچھ اور؟ امریکا میں 1500 طلبا کے ویزے منسوخ

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس