Follw Us on:

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ (فوٹو: ایکس)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا دسواں میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا، جس میں یونائیٹڈ نے کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کنگز کی جانب سے اوپننگ کے لیے کپتان ڈیوڈ وارنر اور ٹم سائفرٹ میدان میں آئے، مگر کپتان کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور محض 3 رنز بناکر چلتے بنے۔

کراچی کنگز کی جانب سے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور کنگز کی بیٹنگ لائن یونائیٹڈ گیند بازوں کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی۔ کنگز کی جانب سے کوئی بھی بلے باز شاندار اننگ کھیلنے میں ناکام رہا۔

کنگز کی جانب سے کوئی بھی بلے باز شاندار اننگ کھیلنے میں ناکام رہا۔ (فوٹو: ایکس)

کنگز کا کوئی بھی کھلاڑی ففٹی نہیں کرسکا، سب سے زیادہ رنز اوپننگ بیٹسمین ٹم سائفرٹ نے بنائے، جنہوں نے 37 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کے گیندباز عماد وسیم کی گیند پر چلتے بنے۔

ان کے علاوہ سعد بیگ نے 20، خوشدل شاہ نے 17 رنز بنائے، جب کہ عامر جمال 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ لوٹ گئے۔ ان کے علاوہ کنگز کا کوئی بھی بلے باز 10 رنز کراس نہ کرسکا۔ کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے عوض 128 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے انتہائی شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ یونائیٹڈ گیندبازوں نے کنگز کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان، نسیم شاہ اور جیسن ہولڈرز نے دو دو، جب کہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

عامر جمال 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ لوٹ گئے۔ (فوٹو: ایکس)

کراچی کنگز کا 129 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یونائیٹڈ کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ کپتان شاداب خان نے 47، اعظم خان نے 31، جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے روایتی بولنگ دیکھنے کو ملی۔ حسن علی نے دو، جب کہ عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور چار میچ کھیل کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، جب کہ کراچی کنگز اپنے چار میں سے 2 میچ ہی جیت سکی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس