ڈیرہ غازی خان کے تھانہ صدر تونسہ کی حدود میں دری شاہ پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کو علاقے میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید موقع پر پہنچے۔
پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی، سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) تونسہ اور ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
شہید اہلکاروں کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: میرپورخاص کی پولیس لائنز میں دھماکہ، اسلحہ و گولہ بارود سمیت حساس ہتھیار تباہ