April 22, 2025 11:48 pm

English / Urdu

Follw Us on:

اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے وکلاء کو اجازت مل گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے تین وکلاء کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت مل گئی۔ (فوٹو: گوگل)

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے تین وکلاء کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے اندر جانے والوں میں فیصل ملک، فیصل فرید اور عثمان ریاض کل شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی جائے گی۔

جیل حکام کی اجازت کے بعد تینوں وکلاء اڈیالہ جیل کے گیٹ پانچ سے اندر روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دو بہنوں عظمیٰ اور نورین خان اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگئیں، جب کہ علیمہ خانم کو بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ان کی بہنیں اور وکلا کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچیں، لیکن انہیں گورکھپور ناکے پر پولیس نے روک لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پولیس سے پہلے پوچھنا چاہیے کہ یہ ہمیں روک کیوں رہے ہیں؟ ان کو خواتین سے کیا خوف ہے، ہم کیا اپنے بھائی سے ملنے کے لیے نہ آئیں؟

علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ ہم نے واپس نہیں جانا، ہم ادھر ہی بیٹھے رہیں گے، اب ایک ماہ ہوگیا، ہم اپنے بھائی عمران خان سے نہیں ملے۔ سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر اور ظہیر عباس ہمارے کیسز دیکھ رہے ہیں، جب وکلا کو بھی نہیں ملنے دیں گے تو کیسز کس سے ڈسکس کریں گے؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس