Follw Us on:

صحافی عبدالمجید ساجد ’اغوا‘ کے بعد بازیاب، گھر پہنچ گئے

عاصم ارشاد
عاصم ارشاد

سینئر صحافی اور سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد کو ان کے گھر سے نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے تھے۔

یہ واقعہ رات گئے پیش آیا جب تین افراد جو بظاہر نجی سیکیورٹی گارڈز کی وردی میں ملبوس تھے اور ایک “وفاقی ادارے” کے اہلکار بن کر ان کے گھر میں داخل ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ان افراد نے کسی قسم کی قانونی دستاویز یا وارنٹ دکھائے بغیر مجید ساجد کو زبردستی اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا لیا۔ ان کی گاڑی بغیر نمبر پلیٹ کے تھی اور وہ انتہائی منظم انداز میں کارروائی کر کے غائب ہو گئے۔

عبدالمجید ساجد، جو اپنی دیانتداری، اصول پسندی اور نرم لہجے کی وجہ سے صحافتی برادری میں ایک مقام رکھتے ہیں، ان کے اغوا نے پورے میڈیا سیٹ اپ میں تشویش پیدا کردی ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)، لاہور پریس کلب ، پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ و دیگر صحافتی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ ایک گھناؤنا عمل ہے، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ واقعہ نہ صرف آزادی صحافت بلکہ شہری آزادیوں پر بھی ایک اہم سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈین اقدامات کا جواب، قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر سید امجد بخاری نے پوسٹ شیئر کی ہے کہ ’الحمدللہ ساجد بھائی بخیریت واپس آگئے ہیں، تمام دوستوں کا بے حد شکریہ‘۔

اس سے قبل صحافی تنظیموں اور ملک بھر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ لاہور پریس کلب میں صحافیوں نے اکھٹے ہوکر احتجاج بھی کیا ۔ 

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ودیگرعہدیداروں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر خوف و ہراس کی فضا کو ختم کیا جائے، عبد المجید ساجد جیسے پروفیشنل صحافی کے ساتھ یہ رویہ انتہائی قابل مذمت ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فی الفور تحقیقات کی جائیں ۔

پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے رہنماؤں نے واقعہ کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے، جاری اعلامیہ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طورپر اس واقعہ کی تحقیقات کرے اور اغوا کاروں کو بے نقاب کیا جائے۔

پی یو جے کے صدر میاں شاہد ندیم اور جنرل سیکرٹری قاضی طارق عریز نے بھی عبد المجید ساجد کی پرسرار گمشدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عاصم ارشاد

عاصم ارشاد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس