Follw Us on:

وزیراعظم، بلاول ملاقات: ’حکومت نے پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نہروں کے معاملے پر سنجیدگی سے بات چیت ہوئی۔ (فوٹو: گوگل)

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پر سنجیدگی سے بات چیت ہوئی، صوبوں کے درمیان معاملات بات چیت سے حل کریں گے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل انڈیا نے جو اعلانات کیے، آج ہم نے اس کی پوری تفصیل بلاول بھٹو کو بتائی ہے۔ انڈیا نے جنگی اعلانات کیے اور پاکستان کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئی نہر کی تعمیر کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا جائے گا، مشترکہ مفادات کونسل میں سب کی رضامندی کے بعد ہی نئی نہریں بنیں گی۔

مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدے پر انڈین اقدام مسترد: پاکستان اپنی لائف لائن کا ہرممکن تحفظ کرے گا، قومی سلامتی کمیٹی

انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر بلاول بھٹو سے سنجیدگی سے بات چیت ہوئی ہے، صوبوں کے درمیان معاملات بات چیت سے حل کریں گے۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے نئی نہروں کا کام رکوا دیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل میں نئی نہروں پر بات چیت ہوگی، باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نہر نہیں بن رہی ہے۔ ہم لوگوں کی شکایات کو دور کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں مجوزہ نہروں کے خلاف وکلا کی ہڑتال، سکھر میں سات روز سے دھرنا

بلاول بھٹو نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر تین صوبوں نے اعتراضات کیے تھے۔ وزیرِاعظم کا شکریہ کہ ہمارے تحفظات سنے اور فیصلے کیے۔ آج ہم صرف اتنا طے کررہے ہیں کہ نئی نہریں نہیں بن رہیں۔

انہوں نے کہا نہروں کے مسئلے سے بڑھ کر اہم پہلو حال ہی میں ہوئے انڈین اعلانات کا ہے، ہم انڈیا کی طرف سے انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم انڈیا کے اس فیصلے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس