Follw Us on:

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بلے بازی کی دعوت دی۔ (فوٹو: ایکس)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا 16واں میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بلے بازی کی دعوت دی۔ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور زلمی کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارک چیپمین نے 33، سعود شکیل اور کوسل مینڈس نے 32، 32، جب کہ فن ایلن 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے 3، صائم ایوب نے 2، جب کہ لیوک ووڈ نے 1 وکٹ حاصل کی۔ (فوٹو: ایکس)

پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے 3، صائم ایوب نے 2، جب کہ لیوک ووڈ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 179 رنز کے ہدف کی تعاقب کے لیے صائم ایوب اور بابراعظم اوپننگ کے لیے آئے، کپتان بابراعظم محض 12 رنز بنناکر محمد عامر کا شکار بن گئے۔

گلیڈی ایٹرز گیندبازوں کی جانب سے نہایت عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، یکے بعد دیگرے سارے زلمی بلے باز آتے اور واپس پویلین لوٹ جاتے۔ 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زلمی کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گلیڈی ایٹرز نے میچ میں 64 رنز سے فتح حاصل کرلی۔

پشاور زلمی کے حسین طلعت 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ (فوٹو: ایکس)

پشاور زلمی کے حسین طلعت 39 رنز بناکر نمایاں رہے، جب کہ محمد حارث نے 17رنز بنائے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فہیم اشرف نے 5، خرم شہزاد نے 2، جب کہ محمد عامر، وسیم جونئیر اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس