مانسہرہ کے علاقے کن چھجڑی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں جیپ کھائی میں گرنے کے باعث 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی اور اچانک بریک فیل ہوگئے۔
اس المناک حادثے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر مقامی افراد کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری رہیں اور لاشوں کو بھی اسپتال پہنچایا گیا۔ اس حادثے کے باعث علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگ افسردہ ہیں۔