Follw Us on:

پاک فوج نے انڈین جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا، کس مشن پر تھا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دشمن کی ایک اور ناپاک سازش پاک فوج کی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کے سامنے دم توڑ گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح دشمن نے مناور سیکٹر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی، جسے پاک فوج نے فوری ردعمل کے تحت نشانہ بناتے ہوئے زمین بوس کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کا یہ قدم نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تھا بلکہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ایک کھلی جارحیت بھی تھی۔ تاہم پاک فوج نے روایتی چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمال مہارت سے کارروائی کی اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

یہ واقعہ پاک فوج کی دفاعی تیاری، ٹیکنالوجی پر گرفت اور ہر لمحہ چوکس رہنے کی واضح مثال ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں دشمن کی جانب سے ایل او سی پر کواڈ کاپٹرز کے ذریعے جاسوسی کی کوششوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے لیکن پاک فوج ہر بار ان حرکات کو بروقت ناکام بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

پاک فوج کے جوان ہر دم وطن کی سرحدوں کے محافظ بن کر موجود ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

یہ کارروائی نہ صرف دشمن کے لیے واضح پیغام ہے بلکہ قوم کے لیے اطمینان بخش خبر بھی کہ ان کی فوج ہر لمحہ جاگ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: بی ایل اے کے 7 دہشت گرد ہلاک

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس