Follw Us on:

اراکینِ سندھ اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان کا شہر قائد میں بجلی کی بدترین بندش پر شدید تشویش کا اظہار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Karachi load shedding
16 گھنٹوں سے زائد بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید ذہنی جسمانی اذیت کا شکار کردیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے شہر قائد میں بجلی کی بدترین بندش پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے موسم گرما کے آغاز سے ہی اپنے تیور عیاں کرنے شروع کردیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 16 گھنٹوں سے زائد بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید ذہنی جسمانی اذیت کا شکار کردیا ہے۔ سرجانی منگھوپیر اورنگی نارتھ کراچی ناظم آباد پاک کالونی بلدیہ ٹاؤن برنس روڈ لیاقت آباد محمود آباد گُلشن اِقبال گلستان جوہر شاہ فیصل ملیر لانڈھی کورنگی، غرض پورا شہر اِس وقت لوڈ شیڈنگ کے نام پر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ منظم ظُلم کا شکار ہے۔

اراکینِ صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بوڑھے بچے مریض کسی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایک ہی لاٹھی سے سب کو ہانکنے کی اپنی دیرینہ روِش پر بہت ڈھٹائی سے کاربند ہے۔ کیا معاشی دارالخلافہ کے باسیوں کو ترسیلی نظام پر قابض ادارے کے پاس گروی رکھا ہوا ہے؟

مزید پڑھیں: محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات: ’ انڈیا آگ سے کھیلنے کی کوشش کررہا ہے

حق پرست ارکانِ صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت فی الفور کراچی کے شہریوں پر کے الیکٹرک کے ظلم کو روکنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس